سرسی :10/جولائی (ایس اؤنیوز) کالج میں داخلہ نہیں دئیے جانے سے رنجید ہ ایک طالب علم پھانسی سے لٹک کر خودکشی کئے جانے کا واقعہ سرسی تعلقہ کے کلگار میں پیش آیا ہے۔
مہلوک کی شناخت وجئے کمار نائک (19) بتائی گئی ہے۔ مہلوک وجئے کمار کے متعلق ملی اطلاعات کے مطابق وہ منشیات(گانجہ) کا عادی تھا، اسی وجہ سے ا س کو کالج سے نکالا گیا تھا۔ کالج سے نکالے جانے کے بعد گھروالوں نے وجئے کمار کا میڈیکل علاج کرانے کے ساتھ ساتھ کاؤنسلنگ بھی کرائی ،اس کے جب وجئےکمار دوبارہ اپنی پہلی کالج میں ہی داخلہ چاہاتو کالج نے انکار کردیا۔دوبارہ کالج میں داخلہ نہیں ملنے سے ذہنی طورپر پریشان وجئے کمار نے گھر میں رسی کے ذریعے پھانسی کے ذریعے خود کشی کرلی۔ معاملے کو لے کر سرسی کے دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے پولس جانچ میں جٹی ہوئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وجئے کمار کو داخلے سے انکار کرنے والی سرسی کی مشہور ایم ای ایس کالج بتائی جارہی ہے۔